کتنا اونچا مقام/ نعت۔ میرے دل کا قلندر بولے

اونچا مقام

کتنا اونچا مقام آپ کا ہے
آسمانوں پہ نام آپ کا ہے

جس جگہ پرٹہر گئے جبریل
اس سے آگے  قیام آپ کا ہے

جانے کب سے اجڑ گیا ہوتا
اس جہاں پر سلام آپ کا ہے

جو بھی سن لے سحر زدہ ٹہرے 
سب سے دلکش کلام  آپ کا ہے

بخت والےسمجھ سکیں ممتاز 
الوہی انتظام آپ کا ہے
●●●
کلام: ممتازملک.پیرس 
مجموعہ کلام: اے شہہ محترم صلی اللہ علیہ وسلم 
اشاعت:2019ء 
●●●
100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں