(2) حضور آ گئے ہیں/ نعت۔ میرے دل کا قلندر بولے

(2) حضور آ گئے ہیں 

حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 ❤ وہ طیبہ کی گلیاں وہ روضے کی جالی  
 نگاہیں میری بن گئی ہیں سوالی
  نگاہوں کا میری غرور آگئے ہیں
   حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 

  ❤وہ جن کے لیئے یہ  زمیں آسماں بھی
   جھکائے ہیں سر اور سجی کہکشاں بھی  
 وہ رنگوں کا لیکر ظہور آگئے ہیں  
حضور آگئے ہیں  حضور آگئے ہیں 

 ❤وہ کیا تھی عنایت وہ کیا دلکشی تھی   
جو سب کی عقیدت کی وجہ بنی تھی
   وہ حسن و عمل کا شعور  آگئے ہیں
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں  
●●●  
کلام:مُمتاز ملک 
مجموعہ کلام:
 میرے دل کا قلندر بولے
اشاعت: 2014ء
●●●
100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں