کلونت کور سے ملاقات/ رپورٹ

25 جون 2022ء
بروز ہفتہ
کلونت کور سے پہلی ملاقات

بھارت کی معروف پنجابی لکھاری محترمہ کلونت کور سے ملاقات ۔ ناشتے پر انہیں راہ ادب کی جانب سے میں نے (ممتازملک نے) دعوت دی تو کلونت جی نے بڑی خوشی سے دعوت قبول کی اور یوں کئی دن سے ایکدوسرے کو جاننے کا جو شوق دل میں مچل رہا تھا اسے آج تکمیل ملی ۔ لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیوو میں یہ محفل سجی۔ کلونت کور پیرس میں 25 سال سے مقیم ہیں وہ اور انکے شوہر اور بھائی جرنیل سنگھ بیحد خوش مزاج اور حالات حاضرہ پر نظر رکھنے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ 15 سے زائد پنجابی کتابیں تحریر کر چکی ہیں ۔ اپنی ادبی تنظیم کے ذریعے ادبی کاموں اپنی پنجابی زبان کے پھیلاو کے لیئے اپنی زندگی وقف کیئے ہوئے ہیں ۔ بہت اچھی متحرک سوشل ورکر ہیں ۔ پاکستان سے بیحد محبت کرنے والا یہ گھرانہ جن سے مل کر آپکو محسوس ہو گا کہ آپ انہیں ہمیشہ سے جانتے ہیں ۔ بہت سے سیاسی سماجی مقامی ادبی ہر طرح کے موضوعات پر کھل کر بات چیت ہوئی ۔ لیکن پھر بھی تشنگی رہی۔ ناشتے کے محفل تھی سو مہمانوں کی تواضح بھی حلوہ پوری چنے اور چائے کیساتھ کی گئی ۔ امید ہے آئندہ ہم پنجابی زبان کے پروگرامز میں کلونت کور جی کیساتھ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرینگے اور (چڑھدا پنجاب بھارت کا) اور لہندا پنجاب (پاکستان کا ) ایکساتھ اس زبان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔
رپورٹ:
(ممتازملک۔پیرس)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں